مچھ :دشت جلب گندان میں کریش سٹون پلانٹس کی تنصیب زراعت سے وابستہ ہزاروں افراد کو نان شبینہ کیلئے محتاج کرنے کا سبب بنے گی کریش سٹون پلانٹس سے اٹھنے والی گرد غبار فضائی آلودگی اور کروڑوں روپے کے کھڑی فصلات باغات پر منفی اثرات مرتب کریگی کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر مستونگ غیرقانونی پلانٹس کے تنصیبات کا نوٹس لے اہلیان دشت جلب گندان تفصیلات کی مطابق دشت جلب گندان جہاں پرفضاء اور صاف شفاف ہوا اور زراعت باغات کیوجہ سے بلوچستان میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے بلوچستان کے دیگر علاقوں کے نسبت یہاں کے باغات کے پھل جاندار اور صحت مند ہوتے ہیں جوکہ نیشنل انٹرنیشنل سطح پر مارکیٹ کے عامل ہوتے ہیں عدالت عالیہ کے فیصلے پر کوئٹہ سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر کریش پلانٹس کو منتقل کرنے کے احکامات کے پیش نظر کریش پلانٹس مالکان دشت جلب گندان وگردنواح میں اپنے پلانٹس تنصیب کررہے ہیں جبکہ دشت کوئٹہ سے متصل زرعی علاقہ ہے جہاں کروڑوں روپے کے سیب ودیگر قیمتی پھلدار باغات اور فصلات ہیں اور یہاں کی آبادی کی روزگار زراعت سے وابسطہ ہے کریش پلانٹس کے تنصیبات سے باغات وزراعت کے پیداواری متاثر ہونے کیساتھ ساتھ صاف شفاف ہوا بھی متاثر ہوگی اور فضائی آلودگی سے مقامی آبادی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے دشت جلب گندان کے عوامی حلقوں نے محکمہ ماحولیات بلوچستان کمشنر قلات ڈپٹی کمشنر مستونگ اے سی دشت سے کریش سٹون پلانٹس کے تنصیبات کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔