بھاگ : پاکستان تحر یک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور رند قبائل کے سردار یار محمد خان رند اپنے قافلے کے ہمراہ بھاگ میں عبدالکریم پہوڑ ھاوس پہنچے پہلے سے موجود قبائلی رہنما وں اور عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا کارکن مسلسل سردار یار محمد رند زندہ باد پاک افواج زندہ باد گو نواز گو کے نعرے لگا تے رہے اس موقع پر موجود معتبرین سردارزادہ بابوشیر دل خان مغیری میر دوست محمد خان مغیری میر اسماعیل خان چھلگری حاجی ارباب قادر بخش ایری میر عبدالجبار ایری وڈیرہ محمد عثمان ابڑو مشتاق ابڑو ریئس اللہ ڈتہ ھانبھی ماما رحیم بنگلزئی منان بنگلزئی کریم بخش پہوڑ کے علاوہ سیکڑوں کار کن اور عوام شامل تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان تحرک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہر دفعہ بھاگ عوام نے میرا ساتھ دیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں میرا جینا مرنا بھاگ عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر انہوں نے کہا آج عوام دوسری پارٹیوں سے بیزار ہو چکے ہیں اس لیے عوام دن بدن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہی ہے پاکستان تحریک انصاف غر یبوں کی پارٹی ہے جس کے قائد عمران خان جو عوامی حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں تحریک انصاف کا منشور ہے کیملک میں کرپشن کا خاتمہ کر کے اصلات لانا چاہتی ہے کیونکہ کرپشن ہی معاشرے مین ایک کینسر نما نا سور ہے جسے ختم ہونا چایئے اور جس کے تدارک کے لیے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا بھاگ میر�آبائی گھر ہے یہاں کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے باہر سے آنے والے اپنی ہمدردی جتوا کر کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے بعد ازاں مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا بھاگ واٹر سپلائی کے لیے ملنے والا فنڈز تعطل کا شکار ہے واٹر سپلائی فنڈز کی عدم دستیابی سے کام سست روی کا شکار ہے ااب تک پچیس کلو میٹر لائن بچھائی جاچکی ہے پینے کا پانی بھاگ عوام کا بنیادی حق ہے جس کے حصو ل کے لیے میں بھاگ عوام کے ساتھ ہوں بہت جلد بھاگ عوام کی مشاورت سے فنڈز کے حصول کے لیے تحریک چلائی جایگی جس میں ہڑتال جلسے اور پہیہ جام بھی ہوگا۔