|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2016

تہران: ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم میں 44 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے۔صوبہ استان سمنان کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین سے پیچھے سے آنے والی ٹرین ٹکرا گئی۔صوبائی گورنر محمد رضا نے ہفت خان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹرینوں کے تصادم میں کی تصدیق کرتے بتایا کہ 44 افراد ہلاک افراد کی لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ تہران اور مشہد کے درمیان مرکزی ریلوے ٹریک پر پیش آبا، جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کی حتمی تعداد سے متعلق معلومات سامنے نہ آ سکیں۔تبریز سے مشہد جانے والی ٹرین خرابی کے باعث اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی، جب سمنان سے مشہد جانے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔سمنان میں ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹر حسن شکوراللہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔حسن شکوراللہ کا بتانا تھا کہ ٹرین میں آتش زدگی کے باعث تاحال جانی نقصان کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جاسکا اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں فوری طور مصروف ہو گئے، جبکہ علاقے کے دور دراز ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔حسن شکوراللہ نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں تیزی سے انجام دینے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی گئی۔