|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2016

کوہلو :کوہلو میں محکمہ پی ایچ ای نے مصنوعی آبی قلت پیدا کردی ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو میں واٹر سپلائی کی مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں ، کوہلو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹینکی سوکھ گئی ،مریض پریشان ، ڈاکٹر ڈراپ سے ہاتھ دھونے پر مجبور ، کوہلو ٹاؤن ، مری کالونی ، نیو کلی ، محبت آباد ، پیپلز کالونی سردار کلی میں نلکے سوکھ گئے ، رکشہ مافیا اور ٹینکر مافیا کی چاندی ، فی کین 30 روپے ، اور فی ٹینکر 1200 روپے میں غریب عوام خریدنے پر مجبور عوامی حلقوں نے حکام بالا سے محکمہ پی ایچ ای کے نا اہل افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔