ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد ڈویژن میں نایاب تلور کا شکار کرنے کیلئے قطری ودبئی ودیگر بیرونی ممالک سے تعلق رہنے والے شکاری پہنچ گئے تلور کی نسل کشی کا سلسلہ سخت سیکورٹی میں جاری ویرانوں میں خیمہ سٹی آباد ہوگئے قریب غریب آبادیوں میں مکین رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع جھل مگسی کچھی نصیرآباد اور سبی کے علاقوں میں تلور کے شکار کا شوق رکھنے والے قطری ودبئی ودیگر بیرونی ممالک سے تعلق رہنے والے شکاریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے بڑے پیمانے پر تلور کی نسل کشی کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری شکاریوں کی سیکورٹی کیلئے سخت سیکورٹی کے انتظامات جاری ویرانوں میں خیمہ سٹی آباد ہوگئے قریبی آبادیوں میں رہائش پذیز غریب آبادیوں میں مکین رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ذرائع کے مطابق نصیرآباد ڈویژن کے علاقوں میں نایاب تلور کی تیزی سے نسل کشی کی جا رہی ہے ۔