|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2016

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم مسلح افراد نے سریاب کے علاقے میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر محمد نیاز کو قتل کر دیا اور فرارہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔