|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان میں رواں سال بھی عورتوں پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آسکی رواں سال بھی صوبے میں 36 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ بلوچستان میں عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق کہ رواں سال 2016کے دوران مجموعی طور پر 76خواتین تشدد کا نشانہ بنیں جن میں 36خواتین کو غیرت کے نام پر ماری گئیں جبکہ22خواتین دیگر وجوہات کی بنا پر قتل کی گئیں،جبکہ گذشتہ سال 30 خواتین غیرت کے نام اور 26 دیگر واقعات میں ماری گئی تھیں۔ رواں سال اب تک سات خواتین کو زخمی کیا گیا ،اٹھ کے خودکشی ، اورایک کے ریپ کا واقعہ رپورٹ ہوا ،،،تیزاب گردی کا بھی ایک واقعہ سامنے آیا ۔