کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان نے وڈھ میں بے گناہ افراد کے خلاف بلا جواز کا رروائیوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوئٹہ اور شاہ نورانی واقعات کو بنیاد بنا کر بلا جواز کا رروائیاں کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ، پولیس ٹریننگ حملہ اور شاہ نورانی حملے کے بعد ایک بار پھر وہ لوگ متحرک ہو گئے ہیں جو ماضی میں خون کی ہولی کھیلنے کے در پر رہے ہیں وڈھ میں ان عناصر کو لائسنس دیدیا گیاہے کہ وہ لوگوں کو حراساں کریں اغواء برائے تاوان کے واقعات شروع کرے خضدار ان مظالم کی وجہ سے ویران ہو چکا تھا آج ایک بار پھر ان عناصر کو طاقتور کیا جا رہا ہے اور انہیں کے ایماء پر معصوم اور بے گناہ لو گوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ توتک کی اجتماعی قبریں آج بھی اہل بلوچستان کو یاد ہیں کہ ان کے پیچھے کیا محرکات تھے مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ تمام تر مظالم کے باوجود آج ایک بار پھر مقامی انتظامیہ ان عناصر کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ۔