|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2016

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناعصمت اللہ،ایم این اے مولاناقمرالدین،حافظ حسین احمد،مولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغااورمولاناصلاح الدین ایوبی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی کا منیارٹی پروٹیکشن بل اسلام اور آئین پاکستان کے سراسر خلاف ہے مسلمانان پاکستان اس اسلام مخالف قانون کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس کے آئین میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہاں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا جو لوگ قرآن و سنت کے خلاف قوانین بنا رہے ہیں وہ نہ صرف اسلامی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ آئین سے بھی انحراف کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام لانے پرپابندی کایہ قانون شریعت اسلامیہ اورعدک وانصاف کے تمام تقاضوں کوپامال کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس بل کے خلاف بھرپورآوازاٹھائے گی یہ اسلامی ملک ہے یہاں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف سازشوں کوکامیاب ہونے نہیں دیں گے جمعیت نے ہمیشہ اسلام مخالف سازشوں کوناکام بنایاہے جمعیت کی موجودگی میں اس ملک کوسیکولرنہیں بنایاجاسکتااسلام اس ملک کامقدرہے انہوں نے کہاکہ اقلیتی بل کی منصوری سے سندھ اسمبلی توہین اسلام کی مرتکب ہوئی بل پاس کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ نوٹس لے اورانہیں تمام عمرکے لئے نااہل قراردیاجائے۔