|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2016

کوئٹہ :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ پنجاب کی مفادات کی خاطر تمام خارجہ وداخلہ پالیسیاں اپنائی ہے روس کو گرم پانی تک رسائی دینے کا فیصلہ پشتون عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے دنیا بھر کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے دعوتیں دی جا رہی ہے پشتون وبلوچ عوام کو مغربی روٹ سے محروم کیا جا رہا ہے اب پشتون وبلوچ عوام کوسوچنا ہو گا کہ ہمارے حکمران کبھی بھی ہمارے مفادات کا خیال نہیں رکھتے بلکہ سب کچھ اسلام آباد اور پنجاب کے عوام پر قربان کرنے کیلئے نچاور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے مقتدر قوتیں ملک کی ہر پالیسی چاہئے وہ داخلہ ہو یا خارجہ پنجاب کے مفادات کیلئے استعمال کر تے ہیں جن کے مفاد میں نہ پھر اسلامی اور نہ ہی ملکی مفادات کو دیکھا جا تا ہے جب ان کے مفاد میں ہو تو سب کچھ اچھا ہے اگر ان کے مفاد میں نہ ہو تو وہ پھرملک اور اسلام کے خلاف تصور کیا جاتا ہے پشتونوں ، بلوچوں اور سندھیوں کے مفاد میں 100 فیصد اچھا ہو لیکن وہ کبھی بھی ان کو اچھا تصور نہیں کرینگے روس کے ذریعے افغانستان میں مداخلت کی اور25 لاکھ افغانوں کو شہید کیا گیا اور لاکھوں افغانوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیا اس وقت تو سب کچھ اچھا تھا اب روس کو اپنی مفاد کی خاطر گرم پانی تک رسائی کیلئے ملک اور قوم کی مفاد بن چکی ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے پہلے بھی مخالفت کی اور اب بھی روس کو گرم پانی تک رسائی کی مخالفت کر تے ہیں روس کو سی پیک میں شامل کر نے کیلئے پیشکش کی جا تی ہے لیکن پشتونوں اور بلوچوں کو مغربی روٹ تک تیار نہیں ہے اور انہیں چین کی جانب سے مغربی روٹ دینے کی بھی مخالفت کی جا رہی ہے اب پشتون اور بلوچ عوام کو سوچنا ہو گا کہ حکمران کبھی بھی پشتونوں اور بلوچوں کے خیراہ نہیں ہے ۔