|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2016

کوئٹہ : مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 104ہوگئی،سزائے موت اور ہائی پروفائل قیدیوں کی موجودگی کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ، فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 8قیدی بھی مچھ جیل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز محکمہ جیل خانہ جات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 104ہوگئی ہے ، فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 8قیدی بھی مچھ جیل میں ہیں، ہائی پروفائل قیدیوں کی موجودگی کے باعث مچھ جیل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ، جیل کے اردگرد نئی حفاظتی دیوار تعمیر کردی گئی ہے اور جیل میں جدیدسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیے گئے، سزائے موت کے102قیدیوں کی فیصلے پرنظر ثانی کی درخواستیں عدالتوں میں ہیں جبکہ صرف 2 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدرکے پاس ہیں۔