|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں منگل کے روز بائیکاٹ کاسلسلہ جاری رہا جس کے باعث سائلین اور قیدیوں سمیت ان کے رشتہ داروں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ عدالتوں میں وکلاء کے پیش نہ ہونے کے باعث کیسز کی سماعت کیلئے اگلی تاریخیں دی گئی ،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کاسلسلہ بدستورجاری رہا وکلاء کی بائیکاٹ کے باعث سائلین ،قیدیوں اوران کے رشتہ داروں کو مشکلات درپیش رہے اور اکثر کیسز کی سماعت نہ ہونے کے باعث انہیں سماعت کیلئے نئی تاریخیں دیدی گئی واضح رہے کہ سانحہ 8اگست کے بعد وکلاء نے احتجاجاََ منگل اور جمعرات کو عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کااعلان کردیاتھا انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیاتھا جس کا بعدازاں عدالت عظمیٰ کے احکامات پر اعلان کردیاگیا اور انکوائری کمیشن نے ایک ماہ سے زائد تک سانحہ 8اگست سے متعلق مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کردئیے ہیں تاہم وکلاء کی جانب سے ہفتہ وار دو دن عدالتی بائیکاٹ کاسلسلہ ہنوز جاری ہے ،عوامی حلقوں کا کہناہے کہ وکلاء کی بائیکاٹ کے باعث انہیں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے اسلئے وکلاء عوامی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ وار دو دن عدالتی بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ عوام کو فوی اور سستی انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔