کوئٹہ : میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا کر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاجر برادری کے ساتھ مل کر ان کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اپنا کر ان کاموں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ لو گوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری میں عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چیمبر کے صدر ملک ندیم خان کاسی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی جمعہ خان ، مقبول الہی بھٹی، نعیم رمضان صراف، ذوالفقار علی بوہرہ، حاجی طلت محمود ، عبدالحسین بوہرہ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری منظور احمد کھوکھر نے چیمبر کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی عہدیداروں اور ممبران نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے دکانداروں کے ساتھ انتظامیہ کے رویئے اور کا رروائیوں میں اقرباء پروری کا مظاہرہ کر نے کی شکایت کی گئی اور کہا گیا کہ ہم تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے جس پر میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ قندھاری بازار، سورج گنج بازار سمیت مختلف روڈوں پر قائم تھڑوں اور بجلی کے کھمبوں کے درمیان تھڑے بنا کر دیئے جائے جہاں پر لوگ پیدل چلیں اور دکانوں سے خریداری کر سکے اس کیلئے دکانداروں اور بزنس کمیونٹی کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا ہم بہت جلد شہر میں قائم ان تھڑوں کو توڑ دینگے کیونکہ ہماری کو شش ہے کہ تمام معاملات کو حل کر نے کیلئے تاجر برادری کے ساتھ مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے سرکلر روڈ اڈے کی تعمیر کے بعد تمام پارکنگ وہاں دی جائیگی تاکہ شہر کے روڈوں کو ٹریفک کے لئے استعمال کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی میں پڑھنے والا خلل ختم ہو سکے میئر کوئٹہ نے سورج گنج بازار کے دکانداروں سے کہا کہ وہ ایک وفد کے ہمراہ میرے پاس آجائے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی اور دیگر متعلقہ حکام کو بلا کر مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے اس لئے ہمیں شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنا نے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔