|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2016

خضدار : اے ایس آئی پولیس باوٗلے کتے کاٹنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع خضدار کے تحصیل کرخ میں اے ایس آئی پولیس گل شیر بلوچ دوران ڈیوٹی معمول کی گشت پر تھا کہ انہیں باؤلے کتے نے کاٹا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال خضدار پہنچایا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی ورثاء نے مزید اعلاج کی غرض سے اے ایس آئی گل شیر کو چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ لے گئے جہاں ان کا انتقال ہو گیانعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔