کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ میرخالد لانگو کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ میر خالد لانگو کو چھ ماہ قبل بلوچستان کے محکمہ بلدیات اور خزانہ کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی بھی گرفتار ہیں۔ خالد لانگو اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ میر خالد لانگو نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر رکھی تھی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس ظہیر الدین کاکڑپرمشتمل دو رکنی بینچ نے وکیل صفائی اور نیب کے پراسکیوٹر کی جانب سے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کردی۔