کوہلو: انڈیا سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا بلوچستان اور پاکستان کے لوگ ترقی کرے مگر ہم کسی صورت اُن کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دے گے ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن نے گزشتہ روز کوہلو کے دورے کے دوران ضلعی افیسروں ، قبائلی عمائدین اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ کوہلو سبی روڈ سے کوہلو،میوند اور بارکھان کے لوگوں کے لئے ترقی کے نئے باب کا سورج طلوع ہوا ہے جس سے یہاں کے لوگوں کے لئے تعلیم اور ترقی اب ممکن ہوگی جس طرح اس روڈ کو کامیاب بنانے کے لئے یہاں کے لوگوں اور ایف سی نے کوشش کی اسی طرح ہم سب مل کر کوہلو اور کاہان میں باقی رہ جانے والے چند تخریب کاروں کا خاتمہ بھی کرئے گے ایف سی بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت تعلیم اور صحت کے بہتری کے لئے بھی کوشش کررہی ہے کیونکہ لکھے پڑھے لوگ جانتے ہیں کہ اُن کی مستقبل پاکستان اور بلوچستان سے وابستہ ہے تقریب کے آخر میں آئی جی ایف سی نے شہد جہانگیر ایف سی سکول کے بوئز ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر بریگیڈئر سیکٹر کمانڈ ایسٹ امجد علی ستی، ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل، ڈپٹی کمشنر بارکھان ، کمانڈنٹ ایف سی کوہلو امجد محمود، کرنل فیصل، قبائلی رہنما میر نور احمد ، میر محبت خان ،میر اصغر مری پیردادانی، میر نصیب اللہ مری، میر ہزار خان رمکانی، ،میر اسعماعیل، میر قیوم بجارانی ، میر ربنواز زنگ، میر لیاقت ودیگر بھی موجود تھے۔