|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2016

عکرہ /گھانا: گھانا میں ایک جعلی امریکی سفارت خانے کا انکشاف ۔جعلی سفارتخانے کو جرائم پیشہ افراد چلاتے تھے گھانا حکام نے چھاپہ مارکر سفارت خانہ کو بند کر دیا ۔جعلی سفارتخانے میں گزشتہ 10 سالوں سے جرائم پیشہ افراد جعلی امریکی ویزوں کا کاروبار کرتے رہے ۔جعلی سفارت خانہ ایک دو منزلہ عمارت میں قائم تھا اس پر امریکی جھنڈا بھی لہرا یا گیا تھا۔سفارتحانے پر صدر اوبامہ کی تصویر بھی آوازاں کی گئی تھی۔ جعلی سفارتخانے کوگھانا اور ترکی کے جرائم پیشہ افراد چلا رہے تھے ۔ترکی کا ایک باشندہ جو انگریزی اور دوسری غیر ملکی زبانیں بول سکتا تھا اپنے آپ کو سفارت کار ظاہر کرکے اس سفارتخانے کو چلارہا تھا ۔ تفتیش کے دوران ایک ڈچ سفارت خانے کا بھی پتہ لگایا گیا ہے جو جعلی بتا یا جاتا ہے ۔ چھاپے کے دوران جعلی سفارتخانے سے150 پاسپورٹ برآمد ہوئے جو مختلف ممالک کے تھے بعض امریکی ویزا جائز اور قانونی پائے گئے مگر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ جائز ویزا کیسے حاصل کئے گئے یہ جعلی سفارت خانہ ہفتہ میں صرف تین دن صبح کے وقت کھلتا تھا۔