|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2016

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں قومی جھنڈا لہرانے اور عوام کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے ایف سی کی جدوجہد رنگ لائی اور بلوچستان کے عوام آج قوم اور اس خطے کی ترقی میں سب سے زیادہ کردار ادا کررہی ہے بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل ان کا حق ہے حکومت اورایف سی ملکر ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ایف سی کے زیر اہتمام اس و قت بلوچستان بھر میں فری میڈ یکل کیمپ‘تعلیمی ادارے اور اندرون ملک میں100سے زائد بچے ایف سی کے تعاون سے تعلیم حاصل کررہے ہیں ‘یہ بات انہوں نے بدھ کوایف سی ہیڈ کوارٹر میں معروف سماجی رہنماء رمضان چھیپا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چےئرمین نعمت اللہ ظہیر اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے بارے میں باہر سے لوگ جو تصویر پیش کررہی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب ہے اور کوئی سفر نہیں کرسکتا ہے یہ بالکل غلط ہے اس وقت بلوچستان کے جو حساس علاقے تھے ڈیرہ بگٹی‘کوہلو‘سوئی ‘خضداراور دیگر علاقوں میں آج نہ صرف لوگ پرامن طریقے سے زندگی گزاررہے ہیں بلکہ پاکستان کے حمایت میں ریلیاں بھی نکال رہی ہے گزشتہ دو سال کے دوران ان علاقوں میں یوم آزادی کے دن جوش و خروش سے منائی جاتی ہے اور پاکستان کے حمایت میں باقاعدہ ریلیاں بھی نکالتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کرکے نوجوان نسل کو دیگر برائیوں سے کھیل کی طرف راغب کردیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب الوطن اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں ہمارے جو بنیادی ضروریات ہے وہ حل ہوانہوں نے کہاکہ میں جب اکثر اوقات بلوچستان کا دورہ کرتا ہوں تو وہاں پر لوگ بنیادی ضروری مسئلوں کا ذکر کرتے ہیں جن میں سکولز‘پینے کے پانی جیسے مسائل شامل ہیں انہوں نے کہاکہ یہ تمام مسائل ان کا بنیادی حق ہے ہمیں چاہئے کہ ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں انہوں نے چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد رمضان چھیپا کو بلوچستان میں ایمبولینس سروس شروع کرنے پر مبارکباد دی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ انسانی خدمت کیلئے جو بھی آگے آکر ہم ان کی ہر سطح پر حمایت کرینگے اور چھیپا فاؤنڈیشن نے خدمت خلق کا جو کام شروع کیا اس سے اعلیٰ اور رسول ﷺ راضی ہو جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ بلوچستان بھر میں اس سروس کو پھیلائیں ہم ساتھ دینگے اس موقع پر چھیپا فاونڈیشن کے سربراہ محمد رمضان چھیپا نے اپنے تنظیم سے متعلق کہا کہ ہمارا تنظیم گزشتہ تین سالوں سے کراچی اور اندرون سندھ میں خدمات سرانجام دے رہی ہے بلوچستان میں ہمارا دیرینہ خواہش تھا لیکن لوگوں نے بلوچستان کے بارے میں جو باتیں کررہے تھے وہ صرف پروپیگنڈہ تک محدود تھے کیونکہ جب میں نے بلوچستان کا دورہ کیا تو یہاں سب سے کچھ میرے سامنے آکر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ بلوچستان کے عوام محب الوطن اور مہمان نواز ہے انہوں نے کہاکہ میں نے شروع میں کوئٹہ شہر کیلئے 5ایمبولینس فراہم کی ہے اس کے علاوہ سول ہسپتال میں دستر خواں اور مفت ادویات کا بھی جلد آغاز کرؤنگا اسی طرح ایمبولینس سروس پورے بلوچستان تک وسیع کرینگے تاکہ بلوچستان کے عوام ہمارے اس محدود وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔