|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2016

کوئٹہ: چمن میں تیرہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے گلدارہ باغیچہ سے لیویز کو تیرہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے جس کی شناخت اسد ولد ہارون کے نام سے ہوئی ہے ۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔