|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2016

کوئٹہ: پشین میں سیکورٹی فورسز کے مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دو مبینہ دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پشین کی تحصیل حرمزئی میں پانچ دسمبر کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے پانچ ملزمان کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھی گئی تھیں جن میں سے تین لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تھیں۔ جمعہ کو مزید دو افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ سید نور ولد عبدالمالک میزئی اڈہ جبکہ حبیب اللہ ولد شادی خان لہڑی ولیج ایڈ(ولی جیٹ) سریاب روڈ کا رہائشی تھا۔ دونوں کی لاشیں ضرری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔