|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2016

ژوب : جمعیت علماء اسلام ژوب کے زیراہتمام شمولیتی جلسہ ہواجس میں مسلم لیگ ن کے رہنمااورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی مٹھاخان کاکڑ،ضیاء الرحمن مندوخیل،سرداربلوخان بابراورحاجی فضل الرحمن لوون نے قوم پرست سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکرسینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کردیاشمولیتی جلسے سے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سیدمحمدفضل آغا،صاحبزادہ کمال الدین،مولانانوراللہ،حاجی محمدحسن شیرانی،مٹھاخان کاکڑ،عبدالواحدصدیقی،مولاناسرورندیم،حافظ ابراہیم لہڑی،مولاناشمس الدین،ایم پی اے مفتی گلاب،مولانااللہ دادکاکڑ،مولاناحسن شاہ بخاری،ضیاء الرحمن مندوخیل ودیگرنے مٹھاخان کاکڑاوردیگرنئے شامل ہونے والوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے ژوب میں شاہی خاندان کی شنشاہیت کاخاتمہ کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ قوم پرست کے دورحکومت میں عوام کے جم غفیرنے جمعیت کارخ کرلیاماضی میں لوگ حکمران جماعتوں میں شمولیت کرتے تھے لیکن اب حکمران جماعتوں کے کارکنان اورعوام اپوزیشن جماعت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جوقوم پرستوں کی حکومت کی نااہلی اورناکامی کاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں پشتون اوربلوچ قوم پرستوں کی لڑائی اوراب شراکت اقتداردوغلی پالیسی اورمفادات کی جنگ ہے،پشتون قوم پرست پارٹی کافراڈ،دھوکہ اورجھوٹے دعووں کی سیاست بے نقاب ہوئی،2017شمولیتوں کاسال ہوگاعوام نے قوم پرستوں کوازمالیاعوام نے سروے کردیاقوم پرستوں کوناکام قراردیاشمولیتوں کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہواہے جوقوم پرستوں کی حکومت پرعدم اعتمادہے انہوں نے کہاکہ پشتونستان عنایت اللہ کاریزتک محودہوکررہ گیاقوم کے حقوق کے نام پرووٹ لینے والوں نے ایک خاندان کونوازاژوب جمعیت کامضبوط قلعہ بن چکاہے انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں حقوق نسواں بل کی طرح سندھ اسمبلی میں اقلتی بل پرسندھ حکومت کوبھی پسپاکریں گے گزشتہ روزکراچی میں جمعیت کے زیراہتمام اے پی سی میں تمام مذہبی اورسیاسی جماعتوں نے اقلتی بل کوغیراسلامی اورغیرآئینی قراردیکرمستردکردیاانہوں نے کہاکہ روسی جارحیت کی طرح امریکی یلغارکی بھی کھل کرمخالفت کی مسلمانوں پرنام نہاددہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑمیں دہشت گردی اورجنگ مسلط کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹیاں اقتدارمیں بیٹھ کراپوزیشن کی طرح بیانات دے رہی ہیں صوبے میں بدترین کرپشن ہورہی ہے حکومت اس کی روک تھام کرے دورنگی ختم ہوگئی اب یک رنگی ہوگی انہوں نے کہاکہ سی پیک پرسیاست کرنے والوں کے پاس کوئی ایشونہیں ہے اس لئے اس کواچھالاجارہاہے قائدجمعیت کاسی پیک میں اہم کرداررہاحکومتی پارٹیاں سی پیک پرتحفظات میڈیاپرپیش کرنے اوربیان بازی کرنے کے بجائے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کرمعاملات حل کریں چین ہمارادوست ہے اس نے اربوں روپے سرمایہ کاری کی ہے اس کے اعتمادکوٹھیس نہیں پہنچاناچاہیے لیکن کچھ ممالک پاکستان میں اپنے ایجنٹوں سے ملکرسی پیک کے خلاف سرگرم ہیں اورکچھ لوگ غیرشعوری طورپردشمن کے لئے استعمال ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت عالمگیرقوت بن چکی ہے آئندہ سال پشاورمیں صدسالہ اجتماع میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے کارکنان اجتماع کے لئے تیاریاں تیزکریں ۔اس موقع پرمولانااللہ دادکاکڑ،مولانااحمدحریفال،حاجی نصیراحمدکاکڑ،حاجی جلات خان اچکزئی،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،عبدالواسع سحر،عزیزاحمدسارنگزئی،ناصرمسیح،قاضی احمدخوستی،مولاناسلطان شاہ،حاجی محمدخان کبزئی،لعل گل کاکڑودیگربھی اسٹیج پرموجودتھے،بعدازاں جمعیت کے رہنماوں نے انجینئراسلم مندوخیل کے بھائی اورکلی حضرت صاحب میں صاحبزادہ نورالحق کی وفات پرفاتحہ خوانی اورتعزیت کی۔