|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2016

گوادر: انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی وجہ سے گوادر کے قریب عوام نان شبینہ سے محتاج گوادر فیش ہاربر روڈ پر واقع دکانیں بند اور کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر پابندی ماہیگیروں کا شدید مذمت تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گوادر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس بعنوان سی پی اور گوادر پورٹ کی وجہ سے گوادر کی ماہیگیروں کو کھلے سمندر میں شکار کرنے سے منع کر دیا گیا اور گوادر فش ہاربر روڈ پر دکانیں بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی لوگوں کے مطابق ان کی روزگار کا اہم ذریعہ ماہیگیری ہے کھلے سمندر میں شکار کرنے پر پابندی کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کا سماں ہے انہوں نے کہاکہ حکمران تقاریب کریں لیکن ماہیگیروں کو کھلے سمندر میں شکار کرنے اور دکاندارون کی دکانیں کھلنے کی اجازت ہو تاکہ مقامی لوگ اس ترقی کی سونامی کو اپنا سمجھ کر اس کے حصہ بنے