کوئٹہ: صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ایک اعلامیہ کے چیف اکانومست محکمہ پی اینڈ دی کی سربراہی میں پی ایس ڈی پی 2017-18سے متعلق مختلف محکموں/سیکشنز کی جانب سے بھجوائی کی تجاویز کا جائزہ /چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے دیگر ممبران میں ڈی جی ( مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) ڈی جی ( ایمپلمنٹیشن) جوائنٹ چیف اکانومنٹس آف سوشل سیکٹر ، پروڈکشن سیکٹر ، انفراسٹریکچر سیکٹر چیفس آف سیکشن پروگرامنگ اور چیف آف سیکشن متعلقہ سیکشن( بطور ممبر/سیکرٹری ) ایگزیکٹو انجینئر متعلقہ سیکشن اور کوئی بھی ممبر جس کی شمولیت کافیصلہ کمیٹی کرے شامل ہوں گے۔