|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2016

کوئٹہ : ضلع واشک کے وائس چیئر مین حا جی شکر اللہ محمد حسنی اور قبا ئلی رہنما ء حا جی منیر احمد محمد حسنی الزام عائد کیا ہے کہ ضلع واشک میں سپریم کو رٹ کے احکامات کے بر خلا ف عرب شیوخ کی جا نب سے تلو ر کی شکا ر کا سلسلہ جا ری ہے بلکہ گارڈز کے نا م پرغیر مقا می مسلح افراد کی وہاں مو جو د گی سے علا قے میں تصا دم کا بھی خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع واشک میں تلور کی شکا ر کا سب سے بڑاشکا ر گا ہ مو جو د ہے جسے وفا قی حکومت نے قطر کے شا ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو الاٹ کر دیاہے اسی لئے ایک ما ہ قبل سے ہی امیر قطر کے نما ئندے علا قہ میں قیام پزیر ہیں جبکہ چند مفاد پرست عناصر نے گشت کے لئے سینکڑوں افراد کو بھا ری معاضوں کے عوض رکھ لیا ہے اس سلسلے میں ضلع واشک منتخب نما ئندوں کو خا طر میں نہیں لا یا گیا بلکہ مذکورہ افراد کی جا نب سے مقا می افراد کے،اراضیات و فصلا ت کو بھی نقصا ن پہنچا یا جا رہا ہے اسی لئے مقا می لو گوں میں اشتعال پا یا جا رہا ہے ہم اسے ضلع واشک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کو شش سمجھتے ہیں بلکہ احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے احکاما ت کے خلا ف شکا ر اور مقا می افراد کو اعتما د میں نہ لینا ہمیں کسی صورت قا بل قبو ل نہیں بلکہ اس کے خلا ف پھر پور احتجا ج کیا جا ئے گا ۔