لسبیلہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی نے سانحہ گڈانی کے متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے سے متعلق امور جلد نمٹانے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی کے چےئرمین اسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی اور ممبران میں تحصیلدار بشیر احمد چےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ ، جنرل سیکریٹری شپ بریکنگ لیبر یونین حاجی کریم جان اور شپ بریکرزایسوسی ایشن کے نمائندے ومعروف صنعت کار عبدالغنی کو شامل کیا گیاہے ،چےئرمین معاوضہ کمیٹی اے سی حب نعیم جان گچکی کے زیر صدارت گڈانی میں کمیٹی ممبران کا اجلاس گڈانی ریسٹ ہاؤس میں منعقد اہوا ،اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں سانحہ گڈانی یکم نومبر کے بحری جہاز میں آتشزدگی کے سانحے میں جان بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین کے ورثاء کو معاوضوں کی ادائیگی کے طریقہ کار اور دیگر امور نمٹانے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کے فیصلوں کے مطابق سانحہ گڈانی کے متاثرین کو معاوضوں کے حصول کیلئے بااختیار کورٹ سے جانشینی سرٹیفکیٹ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ،ایف آئی آر کی کاپی اوراصل شناختی سمیت دیگر ضروری دستاویزات کو لازمی قرارد یا گیا ہے اجلاس کے دوران کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے یہ طے پایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے جان بحق افراد کے قانونی ورثاء سے فوری رابطے اور انکے اصل حقداروں تک معاوضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ضروری امورنمٹانے میں معاونت کیلئے گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری حاجی کریم جان اور شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے نمائندے وصنعت عبدالغنی رابطہ کار کی ذمہ داریاں ادا کرینگے ،درایں اثناء چےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ نے سانحہ گڈانی کے متاثرین کی داد رسی کیلئے معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ مقامی بلدیاتی نمائندوں ، شپ بریکرز اور محنت کشوں کے لیبر یونین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام پر وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکریٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹرحامد خان اچکزئی اور سیکریٹری فنانس اکبر حسین درانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈانی کے محنت کشوں کا مقدمہ وفاق کے سامنے وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر نے خوبصورت انداز میں پیش کرکے بلوچستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور معاوضہ کمیٹی میں مقامی نمائندوں کو شامل کرکے گڈانی کے محنت کشوں کا مطالبہ بھی پوراکردیا ہے انھوں نے کہا کہ سانحہ گڈانی کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی شفاف طریقے سے یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کیساتھ کمیٹی کے تمام ممبران بھرپور طریقے تعاون کرینگے اور کمیٹی کو جو مینڈیٹ ملا ہے انشاء اللہ کمیٹی کے تمام ممبران اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے قومی فرض سمجھ کر نبھائیں گے ،