|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2016

سنجاوی: صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ کسی کو بھی کو پشتون وسائل اور معدنیات پر قبضے کی اجازت نہیں دینگے،تعلیم موجودہ حکومت کی خاص ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سپوژمی سکول میں سالانہ نتا ئج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا تقریب سے پشتونخوا میپ کے صوبائی رہنماء سردار حبیب الرحمن دُمڑ،چیئرمین عبدالوہاب دُمڑ ،ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوۃ مولوی اختر محمد ،شاہ زمان کاکڑ،ماسٹر ذوالفقار علی نے خطاب کیا ۔ صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ صوبے میں پشتونوں کے وسائل اور معدنیات پر ایف سی اور شیخ اسلام کوکسی صورت قبضہ کرنے نہیں دینگے کیونکہ یہ پشتون عوام کا حق ہے اور پشتونخوا میپ پشتون عوام کی حقوق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پشتون اور بلوچ دونوں برادر اقوام ہے اس صوبے میں پشتون اور بلوچ برابر ہے ۔پشتونو ں کو افغان مہاجرین میں شمار کرنا غلطی پر ہے ۔1998کی مردم شماری کا باہیکاٹ اس لئے کیاتھا کہ وہ پشتونوں کو اقلیت میں تبدیل کر نے کی ایک سا زش اور کو شش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پشتونوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایم پی ایز کے ووٹوں سے غیر پشتون سنیٹرز منتخب ہوتے ہیں جوکہ پشتون عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے بلکہ ہمارے ووٹوں سے سنیٹر زبھی پشتون منتخب ہوتے ہیں ۔پشتون عوام پر چالیس سالوں سے حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے ان کو تعلیم ،صحت ،شعبہ زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم کررکھا تھا اور صرف اپنے جیبیں بھرنے میں مصروف رہے ۔عصری تعلیم کے مخالف مولویوں کے بیٹے آج بڑے بڑے پوسٹوں پر فائز ہے۔ صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ زیارت سنجاوی ،سنجاوی لورلائی روڈ بنانے کا بل صوبائی اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے ۔اس روڈ پر کام شروع ہونے کی خوشخبری جلد سنائی جائی گی۔ مقررین نے کہا کہ چالیس سالوں سے پسماندگی کا شکار پشتونوں پر تعلیم کے دروازے کھول دیئے ۔کیونکہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا آج کا دور بندوق کا نہیں کتاب اور قلم کا دور ہے ۔پشتونخوا میپ نے پشتون بیلٹ میں تعلیم کی جال بچھانے می ں مصروف ہے ۔تقریب کے آخیر میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طلبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔