|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2016

خاران: بی ایس او بچار خاران زون اور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خاران میں مختلف اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے ضلعی آرگنائزر آصف نور بلوچ این پی تحصیل خاران کے صدر غلام نبی سیاپاد غنی حسرت خالد بلوچ نصیب ریکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے اور جدید ترقیاتی دور میں خاران کے اسکول اساتذہ سے محروم ہیں خاران سٹی کے اسکولوں میں ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ بی ایس او کا مقصد بلوچ طلباء کی تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنا اور بلوچ نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے جس کیلئے ہمیشہ بی ایس او کی پلیٹ فارم سے آواز بلند کی گئی ہے