|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2016

کوئٹہ : پاکستا ن مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام اور تمام قبائل نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے حقوق بلوچستان اور تمام محرومیوں کا ازالہ کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگنے بھی ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی بلوچستان کی سیاست آئندہ بھی نمایاں کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان کے وفد جس کی قیادت سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کررہے تھے اس موقع پر مرکزی رہنماء امتیاز رانجھا ‘ شاہ زمان خان غلزئی ‘ ایس آر ناصر ‘ سید محمد اسلم شاہ و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر وفد نے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کو ملکی سیاسی بالخصوص بلوچستان کی سیاسی و تنظیمی امور کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے باہمی مشاورت کی جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے میرا ایک خصوصی دلی رشتہ ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ سیاسی طورپر مسلم لیگ اور خاص طورپر محبتوں اور وفاداری سے نوازا ہے بلاشبہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی وحدت سلامتی خوشحالی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں وفد نے مرکزی صدر کو بلوچستان میں تنظیمی سازی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کا مسودہ پیش کیا اور چوہدری شجاعت حسین کو مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی قائدین اور چوہدری شجاعت کی قیادت میں پارٹی منظم و متحد ہے اور آئندہ امتحانات میں پاکستان مسلم لیگ صوبے بھر میں بھرپور ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے گی اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ورکر بلاشبہ ہمارا قیمتی سیاسی سرمایہ ہے آخر میں وفد نے چوہدری شجاعت حسین کو کوئٹہ آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور کہا کہ میں اور مرکزی قائدین جلد عوام کے درمیان ہونگے۔