|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2016

دالبندین: ضلع چاغی میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال چوری ڈکیتی اغواء برائے تاوان اور منشیات کے اڈوں کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس میونسپل کمیٹی کے ہال میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خاص اور ایم پی اے سخی امان اللہ نوتیزئی ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی ڈپٹی کمشنر چاغی میر شہیک بلوچ ایف سی کرنل افتخار خٹک ڈی ایس پی چوہدری مشتاق اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل تحصیلدار ظفر کبدانی سمیت علاقے کے سیاسی و قبائلی معتبرین علماء کرام انجمن تاجران اقلیتی برادری کے حوالے سے مجموعی طور پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کافی بحث ومباحثہ بھی ہوا اس موقع پر گزشتہ دنوں تاجر حاجی فدا محمد ریکی کے اغواء اور بعد میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکیت قرار دے دیاجبکہ شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کر دی گئی اور کہاکہ کافی عرصے شہر میں موٹرسائیکل چوری گھروں دکانوں اور ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس انتظامیہ کی نا اہلی اور منہ بولتا ثبوت ہے اجلاس میں دالبندین سمیت ضلع بھر میں منشیات کے اڈوں کے بھر مار اور نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے پر بھی سخت افسوس کا اظہار کیا گیا اور اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ چوری ڈکیتی اغواء کے وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور منشیات کے اڈوں کا قلع قمع کرنے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں علاقے کے عوامی نمائندے معتبرین لیویز پولیس ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں شہر کے تمام کلیوں میں معتبرو کونسلر کے ہمراہ چار نوجوان پولیس کے ساتھ رات کے وقت پہرا دیں گے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ایف سی اور لیویز مشترکہ طور پر گھروں پر چھاپے مارے گی لیڈیز کانسٹیبلز ساتھ ہوں گے عوام کا تعاون درکار ہے تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی اجلاس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عبدالوحید نوتیزئی ضلع کونسل کے رکن میر عبدالرؤف نوتیزئی یو سی چیئرمین پدگ حاجی صاحب خان محمد حسنی چیف آفیسر محمود خان کاکڑ ایس ایچ او عبدالستار بلوچ قبائلی رہنما سردار داؤد جان سنجرانی سردار خدائے رحیم نوتیزئی خطیب مولوی قادر بخش نوتیزئی حاجی حسین احمد مولوی صالح جان انجمن تاجران کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی حاجی آغا محمد محمد حسنی حاجی محمد انور ساسولی میر لیاقت سنجرانی بازار پنچائیت کے سیکرٹری حافظ محمد اسماعیل گورگیج میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین حاجی خالقداد کونسلر دستگیر بلوچ جلیل سمالانی ادریس نوتیزئی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میر امان اللہ نوتیزئی مسلم لیگ کے تحصیل صدر کیپٹن کریم ساسولی میر سلام نوتیزئی حاجی جمعہ خان ریکی حاجی نیاز محمد ریکی ملک خلیل محمد حسنی ملک فتح محمد محمد حسنی ملک بہرام خان سمالانی یو سی چیئرمین سردار وسیم سنجرانی حاجی اسحاق محمد حسنی حاجی عبدالرزاق بڑیچ بابو محمد علی سنجرانی حاجی عبداللہ نوتیزئی حاجی وزیر محمد نوتیزئی میر علاؤ الدین سنجرانی حاجی خدائے نذر سمالانی محمد اکبر ریکی حافظ عبدالوحد محمد حسنی ملک سلام نوتیزئی سردار دین محمد بلوچ ملک عبدالرشید حاجی عبدالستار کشانی و دیگر شریک رہے