|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

کوئٹہ : بلوچ آزادی پسند رہنما شئے اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پراپنے حالیہ چند ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اتحاد ہمارے مجموعی مقصد، بلوچستان کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔ تمام آزادی پسند جماعتوں کو یہ مسئلہ اخلاص سے لینا چاہئے۔انہوں نے بلوچستان میں چائنا و پاکستان کی اقتصادی منصوبہ سی پیک کے حوالے سے کہا ہے کہ چین اور دوسرے بیرونی سرمایہ کار یاد کریں کہ پاکستان بارہ سالوں سے کرکٹ کے گیارہ کھلاڑیوں کے تحفظ کا اہل نہیں تو تین ہزار کلو میٹر رْوٹ کو کیسے محفوظ بنا سکے گا۔واضع رہے کہ آزادی پسند بلوچ قوتیں متعدد بار سی پیک کے حوالے سے اپنے موقف میڈیا میں جاری کر چکے ہیں کہ سی پیک کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوسکتا اور چائنا کے 46بلین امریکی ڈالرریت میں مل جائیں گے۔انہوں نے جنگ زدہ بلوچستان میں عرب شیوخ کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے شکار کی اجازت دینے پر کہا ہے کہ عرب شیوخ کو بلوچستان میں منشیات ڈیلنگ اور تلور کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔ بلوچ قوم اِن اعمال کے خلاف مزاحمت کرے گی۔