قلات: آل پارٹیز سیاسی وسماجی رہنماؤں نے گیس بندش کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا، ان خیالات کا اظہار قلات کے سیاسی وسماجی رہنماؤں میر منیر احمد شاہوانی ، میر مبارک خان محمدحسنی ، حاجی عبدالعزیز مغل، میر نذیر احمد نیچاری، کونسلر عبدالعلیم مینگل، مقبول احمد محمدشہی، میر غلام مصطفی نیچاری ، غلام حسین شاہوانی ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں، بار بارتسلیوں کے باجود عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، گیس نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہیں، خشک لکڑی ناپید ہوچکی ہیں، ان حالات میں قلات کے تمام سیاسی وسماجی حلقوں نے مجبوراً عوامی رابطہ مہم چلانے کااعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اب ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے، کیونکہ گیس حکام دیدہ دانستہ طور پر ہمیں گیس نہیں دے رہے ہیں، لوگ گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی جاری ہیں، اب بھی قلات سے سینکڑوں گھرانے لسبیلہ اورضلع کچھی کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں اب ہم ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر خاموش نہیں رہ سکتے، انہوں نے کہا کہ عاومی رابطہ مہم میں تاجر برادری ، زمیندار ایکشن کمیٹی، سیاسی وسماجی حلقوں سے رابطہ کر کے احتجاجی تحریک چلائینگے، قلات کے عوام اس مہم میں بھرپور شرکت کر کے احتجاجی تحریک کو کامیاب بنائیں