خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی (سچوان )کے درمیان باہمی تعلقات تعمیر ی و تعلیمی ترقی اور دیگر امور پرمبنی یادداشت پر دستخط کیا گیا ۔تقریب کا اہتمام لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں ہوا۔تقریب میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر بریگیڈئیر(ر) محمد امین اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے وائس صدر پروفیسر ڈاکٹر شانگلین نے متفقہ طور پر یاد داشت پر دستخظ کئے۔ اس موقع پردیگرشرکاء بھی موجود تھے۔یاد داشت کا مقصد دونوں اداروں کے مابین تعلیمی و صنعتی شعبے میں ترقی اور متعلقہ امور کو آگے بڑھانا ہے۔دونوں اداروں کی باہمی تعلقات انجینئرنگ کے شعبوں میں ایک دوسرے کو جدید اور تیکنیکی امور سے آگاہی فراہمی جس میں ایم ای ، ایم ایس ، پروگرامز میں تدریسی عملے کے لئے اسکالر شپ کے مواقع فراہم کرنے ہونگے۔ ایم آئی او سائن میں فیصلہ کیا گیا کہ چائنیز ماہرین کو مقامی یونیورسٹی کی جانب سے ہر قسم کی معاونت بھی فراہم کردی جائینگی ۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین اور سچوان کے وائس صدر پروفیسر ڈاکٹر شانگلین نے مشترکہ طور پر میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں اداروں کے درمیان یاد داشت پر دستخط سے نہ صرف خضدار یونیورسٹی کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے ایک دوسرے کو جدید اور تیکنیکی معاونت کی صورت میں بھر پور فائدہ ملیگا۔بلوچستان یونیورسٹی خضدار کا بین الاقوامی ادارے کے ساتھ معاہدہ سے مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوگی اور اہم تیکنیکی معاملات میں آگے بڑھنے کا موقع میسر آئیگا ۔خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلرانجینئر محمد امین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بلوچستان کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی اب ترقی کے منازل طے کررہی ہے آنے والے مستقبل میں یونیورسٹی ان معاہدات سے بھر پورانداز میں استفادہ حاصل کرپائیگی