|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اختر حسین لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے کوینکہ مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کا مقصد اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے حکومت مردم شماری سے قبل مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مخدوش صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں لوگ نکل مکانی کرچکے ہیں ان حالات میں مردم شماری قبول نہیں۔ساٹھ فیصد بلوچ عوام شناختی کارڈ کے حصول سے محروم ہیں جبکہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین نے قومی شہرت حاصل کرلی ہے ۔بلوچوں کے خدشات و تحفظات کودور کئے بغیر مردم شماری کروانا بلوچ دشمن اقدام ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمران بلوچ دشمنی پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ مردم شماری اقوام شماری کی افادیت سیے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کوئٹہ سمیت بلوچستا میں آباد ہیں مہاجرین کی وجہ سے آبادی میں پانچ سوفیصد اضافہ ہوگا اس کے باوجود حکمران چاہتے ہیں کہ مردم شماری ہو تو یہ بلوچ قوم کے ساتھ زیادتی کے مترادف عمل ہوگا ہم ترقی چاہتے ہیں اگر خدشات دور نہ کیا گیا تو محرومیوں کا ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوجائیگا صوبے میں عوام تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔