سبی:19تا22دسمبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر خواجہ خیل،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد طارق،ڈپٹی کمشنر کوہلوآغا نبیل،ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،ایس پی زیارت حنیف بلوچ،ایس پی ہرنائی حلیم اچکزئی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سرور ہاشمی،ایم ایس ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر ہیبت خان بگٹی،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد ایوب بنگلزئی،ڈی ایچ او ہرنائی ڈاکٹر جاوید ،راجہ افتخار کیانی،ہاشم خجک سمیت دیگر نے شرکت کی،قبل ازیں اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر ظفر ابڑو نے بریفنگ دیتے ہوئےً بتایا کہ سبی ڈویژن کے پانچ اضلاع سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو ،ہرنائی اور زیارت کی70یونین کونسلز میں پانچ سال کی عمر تک کے ایک لاکھ54ہزار 969بچوں کو 19تا 22دسمبر تک تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی کے قطرئے پلائے جائیں گے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 585موبائل ٹیمیں116فکسڈ سینٹرزجبکہ 130ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ الحمداللہ سبی ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس موجود نہیں ہے اور انشااللہ2018تک سبی ڈویژن کو پولیو فری قرار دیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم اپنے آنے والی نئی نسلوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلا کر ان کے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانا ہوگا