دیر بالا: تار پہ تار عشیری درہ بازار میں آتشزدگی کے باعث 70 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
دیربالا کے علاقے تار پہ تار عشیری درہ بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ بھرک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 70 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، آگ لگنے کے اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام کے دیر سے پہنچے کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔