کوئٹہ : آواران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو آواران کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ڈاکٹر محمد حسن کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔