|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2016

پنجگور : پنجگور کے علاقے گچک میں عرب شیوخ کے قافلے پر فائرنگ ایک گاڑی کو جزوی طور پر نقصان ٹائر برسٹ کردئیے گئے مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے لیویززرائع تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے شکاری شیوخ کے قافلے پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا لیویز کے مطابق حملہ اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور واقعہ کے بعد فرار ہوگئے اے سی پنجگور عبداللہ کھوسہ نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ قافلے میں شامل افراد محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن کا کہناہے کہ عرب کے شاہی خاندان شیخ سیف بن محمد النیاں تحصیل کچگ لوڈی فراری کے مقام پر شکار کے سلسلے میں انکا قافلہ گزر رہاتھا کہ نامعلوم پانچ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کے انجن ،لیٹری وٹائروں پر چار گولیا لگی لیکن کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا سیکورٹی پے موجود سیکورٹی فورسسز و لیویز کے جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔