کوئٹہ : بلوچستان کے تیس اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔مہم کے دوران چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے بلوچستان کے تیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران،چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسداد پولیو مہم کے تحت نو ہزار دو سو ستاسی ٹیمیں،تین سو تہتر ٹرانزٹ پوائنٹ اور سات سو پندرہ فیکسڈ سینٹرقائم کیئے گئے ہیں،والدین بھی پرعزم ہیں کہتے ہیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلانے ضروری ہیں ،پولیومہم کے دوران ورکرز کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اور بی سی اہلکار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں رہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہاہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کے ویکسین پلائیں گی ،ریلوے اسٹیشن ، ایئر پورٹ ، بس اڈوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی بچوں کو قطرے پلانے کیلئے پلاننگ کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اگر کوئٹہ کے کسی محلے یا گاؤں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں نہیں پہنچی تو شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے فوری طورپر رابطہ کریں تاکہ ان علاقوں میں بروقت پولیو کی ٹیم بجھوائی جاسکے،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کئے بغیر صحت مند معاشرئے کی تشکیل ناممکن ہے،والدین نئی نسل کے مستقبل کو محفوط بنانے کے لیے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلوائیں،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے،پولیو ورکروں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،19تا 22دسمبر کی تین روزہ قومی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسران کو مقرر کیا گیا ہے،تین روزہ مہم کے دوران ضلع سبی میں 41ہزار558پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر نے کہاہے کہ پولیو مہم میں سست روی کوتائی کرنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا پولیو مہم کے دوران سیکورٹی پر تعنیات پولیس اہلکاروں محکمہ ریونیو اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی غیر حاضری کی صورت میں چار روز کی تنخوائیں کاٹی جائیں گی کیونکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے والی مہم میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالا ت کا اظہار پولیو ایوننگ میٹنگ سے خطاب کرت ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر نصیر احمد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے پولیو مہم کا افتتاح کیا، صوبہ بھر کی طرح قلات میں بھی پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح اے ڈی سی میر نصیر احمد جتک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے کی، اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی اور ڈی ایچ او نے بتایا کہ قلات میں 78زہار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائے جائیں گے، پولیو کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے، گوادر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاگیا، چوالیس ہزار چھ سو اکتر بچوں کی ہدف حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ، ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روز انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتاتح کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اختر بلیدی اور ایم ایس ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی نے میڈیا کوو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 19دسمبر 2016سے شروع ہونے والی ملک گیر پولیو ڈیاور وٹامن اے مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کا 44671ہدف رکھاگیا ہے، جس کو حاصل کرنے کیلئے 126ٹیمیں،25فکس سینٹر اور آٹھ ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیاگیا ہے ،پشین ،ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو سے متعلق عوام میں شعوروآگاہی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، پولیوایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موذی مرض کی بیخ کنی کے لئے ہر ذی شعور کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اس مرض سے بچاؤ کے لئے عوامی سطح پر شعور وآگاہی کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 19سے 25دسمبر تک جاری سات روزہ مہم میں ضلع بھر کے 39 یونین کونسلوں میں 128986 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم میں 611پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 429سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی نگرانی پر مامور ہیں،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل ،ڈی ایچ او زیارت ارباب کامران کاسی،ڈی پی او زیارت محمد حنیف بلوچ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مرتضیٰ،تحصیلدار زیارت نور احمد کاکڑ،ڈاکٹر عرفان الدین ،ڈی ایس پی محمد ارشاداورڈاکٹر محمد دین دمڑنے زیارت میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ، پولیو مہم 23دسمبر تک جاری رہے گی پولیو مہم میں زیارت اور سنجاوی کے تمام یونین کونسلوں میں 24333 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے،اس سلسلے میں 110موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،فکسڈ سینٹر 40اور7ٹرانزٹ پوائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں۔