کوئٹہ: صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک حکمنامہ کے مطابق دفعہ144کے تحت ڈسٹرکٹ کچھی میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے ، جلوس نکالنے یا دھرنا دینے ، ڈبل سواری، کھلے عام ہتھیاروں کی نمائش یا لیکر چلنے اور ضلع میں قومی شاہراہوں کی بندش پر فوی طور پر دو ماہ کے عرصے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔