|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2016

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبائی وزیر صحت کا واپڈا کے رویہ پر احتجاج کرنے کا دھمکی اپنی نااہلی کا اعتراف کرکے استعفیٰ پیش کیا ہے انہیں اخلاقی صورت میں دستخط کرنا چائیے، خود کو عوامی نمائندہ کہنے والا آج ایک چھوٹی سی بجلی کے مسلے پر سراپا احتجاج ہیں تو وہ عوامی مسائل کو کیا حل کرین گے انہوں نے اعترافاً استعفیٰ دیا ہے وہ اخلاقی صورت میں اپنے منسٹری کے عہدے کو خالی کرین ،جب سے انہوں نے جعلی حکومت سمبھالی ہے وہ عوام پر ایک عزاب بنے ہوئے ہیں لیکن دیر آیا درست آیا انہوں نے اپنی نااہلی کو خود اعتراف کرکے ہمارے تحفظات کا خود تائید کی ہے ،ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ بی این پی عوامی ایک قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے جو غریب عوام کے رگ رگ میں سرایت کرچکی ہے ہمارے دو رحکومت میں مسلے خود حل ہونے کیلئے ہمارے دہلیز پر آجاتے تھے ،پنجگور میں ایران سے بجلی کی سپلائی بی این پی عوامی کی مرہون منت ہے ،لیکن موجودہ نام نہاد عوامی نمائندوں کے ساتھ بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل نہیں ہوسکتا ہے تو بلوچستان کے غریب عوام کے مسائل کو کیسے حل کرسکتے ہیں ،شپ شپ سے کوئی مسلہ حل نہیں ہوتا ہے ہم نے شپ شپ نہیں کی بلکہ سیدھا شپتالو سے کام لیا جو پورے بلوچستان کی تاریخ میں بی این پی عوامی کی کارکردگی واضح ہے ،نیشنل پارٹی کی دور حکومت میں عوامی اجتماعی امور کے بجائے سودے بازی ہوئے ہیں ،گزشتہ تین سالوں سے بلوچستان کے عوام اپنے تحت اپ کے بجلی ،پانی ،تعلیمی کی رسائی، شعبہ کی صحت کے ذرائع حصول کررہے ہیں صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو پروٹیکشن،پانی ،صحت تعلیم کی سہولیت فراہم کرئے لیکن گزشتہ تین سالوں میں خاندانی بینک بیلنس ،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہوا، ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی دو وقت کی روٹی کے محتاج بن گیا ہے واپڈا کے خلاف احتجاج انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہیں استعفیٰ دینا چائیے۔