طور خم: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں اور افغانستان کسی اور کے کہنے پر پاکستان سے تعلقات خراب نہ کرے۔
طور خم بارڈر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا دنیا میں دہشت گردی کا گراف بڑھ رہا ہے لیکن پاکستان میں نیچے کی جانب آرہا ہے تاہم پاکستان میں اب دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں، افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں لہذا کسی اور کے کہنے پر پاکستان سے تعلقات خراب نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر ہوئی لیکن یہ جلد مکمل کی جائیں گی جب کہ فاٹا اصلاحات پر مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیے جائیں گے، قبائل کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے اور قبائلی روایات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔