|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2016

کوئٹہ : متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی شناختی کارڈ بنانے پر نادرا نے دہرا معیار اپنایا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں بیان میں کہاکہ پنجاب کیلئے الگ اور بلوچستان کیلئے الگ قانون مختص کرنا احساس محرومی میں اضافے کا باعث بنا ہواہے کیونکہ نادرا نے شرائط اتنے سخت کردئیے ہیں کہ عوام شناختی کارڈ بنانے سے پریشان ہیں نادرا کے مختلف ناجائز پوچھ گچھ اور پورے پاکستان سے الگ خودساختہ قانون کی وجہ سے احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہیں ۔ بلوچستان میں رہائش پذیر اقوام صدیوں سے اپنے علاقے اور پاکستان بننے سے پہلے آباد ہیں لیکن ملک کے دوفیصد جاگیردارطبقہ اپنے راج کو قائم کرنے کیلئے صوبے کے عوام کو اب ایک سازش کے تحت شناختی کارڈ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نادرا عوام کو مختلف ہیلی بھانوں سے تنگ کرنا بند کردے اور یہاں کے عوام کو ناجائز بلاک شدہ قومی شناختی کارڈ جاری کردے ۔بلوچستان کے غریب عوام قومی شناختی کارڈ بنانے پر مزید ناجائز شرائط ماننے کو تیا ر نہیں بلکہ ناقابل برداشت ہیں بلوچستان نادراعوام کے ساتھ دہرا معیار ختم کرکے شرائط میں فورََا نرمی کی جائے ۔