|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2016

کوئٹہ: روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کی ویب سائٹ کو مبینہ طور پر جاپانی ہیکروں نے ہیک کردیا جس کے باعث ویب سائٹ عارضی طور پر معطل ہے بحالی کا کام جاری ہے اخبار کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز ہیکروں نے اخبار کی ویب سائٹ کو ہیک کردیا اور اس پر اپنی زبان میں کچھ جملے لکھے تھے اخبار انتظامیہ کے مطابق ویب سائٹ کی بحالی پر کام جاری ہے اور جلد دوبارہ اخبار ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔