کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ8 اگست بارے انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہیں انکوائری کمیشن کی تشکیل کے وقت صوبائی حکومت کی مخالفت سے یہ بات عیاں ہو چکی تھی کہ صوبائی حکومت متعلقہ حکام صوبے میں امن وامان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار تھے جو لوگ فاٹاکو صوبہ پشتونخوا کے انضمام کے مخالف ہیں وہ انتہا پسندی، دہشتگردی اوررجعت پسندی کے ذمہ دار ہیں98 میں غیر ملکیوں کی تعداد آج کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی اس وقت مردم شماری کرائی گئی آج مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے اس اہم قومی ایشوز پر پشتون بلوچ عوام کی ہمدردی حاصل کرنے والے سستی شہرت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کسی طور پر صوبے کے مفاد میں نہیں سمجھتے صاف شفاف مردم شماری ریاست اور حکمرانوں کی ذمہ داری عوامی نیشنل پارٹی گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی پشتون بلوچ دشمن اقدامات کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ مذہب اور قوم کے نام پر بڑے بڑے دعوے کرن ے والے ناکام ہو چکے ہی پشتونوں کی بقاء صرف با چا خان کے فکر میں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ، ملک عثمان اچکزئی، جمیل احمد پیر علیزئی، سعداللہ خپل واک، سبحان کاکڑ، نذیر جان، حاجی محمد شریف کا کوزئی، عبدالشکور کا کوزئی، امیر محمد، ملک اسحاق عبدالمالک نے کلی بدوان ، کلی حاجی جمعہ خان ماچکہ، کلی حاجی دارو ماچکہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس سے پہلے کلی بدوان میں عبدالمالک، عبدالرزاق، محمد اقبال کی قیادت میں50 افراد ، ماچکہ کلی جمعہ خان میں عبدالشکور کا کوزئی کے قیادت میں30 افراد ماچکہ کلی حاجی دارو میں حاجی محمد شریف، عبدالحلیم اور محمد نسیم کی قیادت میں60 افرادنے پشتونخوامیپ سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج دوستوں کی شمولیت درست سیاست ، برحق موقف، طویل جدوجہد اور قربانیوں پر مہر ثبت ہے ملک اور خطے میں آج فکر با چا خان کی نہ صرف ضرور محسوس کی جاتی ہے بلکہ آج تمام تر حالات میں امید اور بقاء کی واحد کرن کی حیثیت حاصل کر چکی ہے جن قو توں نے ملک کے اندرانتہا پسندی، رجعت پسندی کو قیمتی اثاثہ ڈکلیئر کر دیا تھا آج پورا ملک اس ناسور کی لپیٹ میں آچکا تھا ۔