|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2016

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،ایم پی اے مفتی گلاب،جلال شاہ اخوندزادہ،محمدطیب اکبری ایڈوکیٹ،مولاناعبداللہ جتک،عزیزاحمدسارنگزئی،میرنظام الدین لہڑی،عبدالقیوم رند،حافظ محمدحسن شہاب،عفی اللہ اشرفی،محمدفضل مینگل،مولاناادریس مینگل،میرسعدکرد ،حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،ملک غلام حسن مری،حاجی محمدبخش بنگلزئی،مولانامہراللہ،مولاناریاض احمدسومرواورمولاناسیدسعیداحمدشاہ بخاری نے جے ٹی آئی ضلع نصیرآبادکے زیراہتمام تحصیل تمبومیں پیغام طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انگریزسامراج نے مسلمانوں کے عقائداورنظریات پرحملہ کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کونشانہ بنایا اوردینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلبہ کے درمیان تفریق پیداکرکے مسلم طلبہ کوایک دوسرے کے سامنے لاکھڑاکیاہمارے اکابرین نے انگریزسامراج کی اس سازش کوناکام بناتے ہوئے جے ٹی آئی کی بنیادرکھ کرعصری ودینی تعلیمی اداروں کے طلبہ کوایک گلدستہ کی مانندایک پلیٹ فارم پرجمع کیاانہوں نے کہاکہ استعماری قوتوں نے ہماری نئی نسل کے عقائداورنظریات پرحملہ آورہوکرمغربی تہذیب کی دلدادہ بنانے کے لئے اپنے ایجنٹوں کومسلط کیالیکن اغیارکے ایجنٹ سن لیں پاکستان اسلام کے نام پربنااسلام ہی کے ذریعے متحدرہ سکتاہے انہوں نے کہاکہ بلوچ علاقوں کی پسماند گی دیکھ کردل آنسوکاخون روتاہے بلوچ عوام سرداروں اوروڈیروں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جمعیت کی صف میں شامل ہوکرغلامی کی زنجیریں توڑدیں غریب بلوچ عوام کے فنڈسرداراوروڈیرے اپنی عیاشیوں میں استعمال کرتے ہیں عوام غربت اورپسماندگی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں قوم پرستوں نے اقتدارمیں آکراپنے منفی کردارکے باعث اپناجنازہ خودنکال دیاسرداروں کاراج صرف علماء کرام ہی ختم کرسکتے ہیں عوام کومسلط سرداروں کے جبرسے نجات دلانے کے لئے جمعیت کی جدوجہدمیں تیزی لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے خردبردکرنے والے حکمرانوں سے احتساب کریں گے اورعوام کے حقوق ان سے چھین کرفلاحی کاموں پرخرچ کریں گے اسلامی نظام نافذکرکے حکمران اورایک غریب شخص کے لئے مساوی قانون رائج کریں گے انگریزکافرسودہ نظام تمام خرابیوں کی جڑہے انگریزسامراج کے فرسودہ نظام کاخاتمہ کئے بغیرملک میں امن وخوشحالی نہیں آسکتی عوام اپنے حقوق کے حصول اور غلامی کے خاتمے کے لئے اٹھ کھڑے ہوجمعیت شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری سے بلوچستان کوفائدہ ہوگاجمعیت شفاف مردم شماری کے لئے ہرممکن تعاون کے لئے تیارہے مردم شماری کی مخالفت کرنے والے ماضی کے نقصان کونہ بھلائیں ماضی میں مردم شماری کی مخالفت کاخمیازہ آج تک پورے صوبے عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم پرست تنظیمیں مردم شماری کی مخالفت نہ کریں اپنی قوم کے حال پررحم کریں اورافہام وتفہیم سے اپنے تحفظات کاازالہ کریں