|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2016

دالبندین : اہلیان وزمیندارا ن نا وڑ، گڈانی، حقدار نوٹس اور گودونواح کے سرکردہ معتبرین ملک عبدالحمیدنوتیزئی علی اکبر نوتیزئی، جمعہ حان نوتیزئی، عبدالمالک نوتیزئی نے حمید محمد نوتیزئی خدائے نذر نوتیزئی، عبداحکیم نوتیزئی، ملک مامین، نوراللہ شاہ محمدمحمد عالم نوتیزئی، محمد قاسم، محمد رمضان، صوفی محمد جمعہ نوتیزئی، ملک نور بخش اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب شیوخ گزشتہ کافی عرصے سے ہمارے حلقے ایلی ناوڑ گڈانی اور لوس وغیرہ میں شکار کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے ہمرے اراضیات اور مالداروں کے چراگاہوں کو شدید نقصان پہنچ رہاہے شکار کی وجہ سے ہمارے حلقے میں تلور پرندے کی نسل کشی بھی ہو رہی ہے جبکہ ہمارے نام نہاد نمائندگان عرب شیوخ سے ہمارے حلقے میں شکار کا عماوضہ اور دیگر مراعات اپنے جیبوں میں ڈال کر ہم غریبوں کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں ہم موجودہ حکومت اور اعلٰی احکام کو آگاہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے علاقوں میں عرب شیوخ کو شکار کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے نام نہاد نمائندگان ہمارے علاقوں میں چوکیداری اور دیگر عارضی ملازمتوں کے لیے دوسرے علاقوں کے افراد کو نواز رہے ہیں جبکہ ہمارے اراضیات اور مالداری کا نظام بھی درہم برہم ہو رہا ہے ایک طرف شدید خشک سالی اور دوسری طرف ہمارے زرعی اراضیات ومال مویشیوں کے چراگاہوں کو عرب شیخ شکار کے نام پر تباہ رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔