|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2016

کوئٹہ: محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے ایک بار پھر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی۔ محکمہ کے اعلامیہ کے مطابق پابندی کرسمس اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔ ضلع کوئٹہ کی حدود میں دفعہ 144 7جنوری 2017ء تک نافذ العمل رہے گی۔ اس پابندی کے تحت ڈبل سواری اور ہرقسم کے اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے کی ممانعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے یہ پابندی ڈی آئی جی کوئٹہ کی سفارش پر عائد کی ہے ۔ محکمے نے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو اعتماد میں لئے بغیر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر صوبائی وزیرداخلہ نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر محمد اکبر حریفال امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ نوٹیفکیشن اسپیشل سیکریٹری داخلہ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جو حال ہی میں محکمے میں تعینات ہوئے ہیں