|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2016

کوہلو : کوہلو میں اساتذہ کرام کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے بارے ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر وطن ٹیچر ایسوسی ایشن نوروزمری منعقد کی گئی جس میں مڈل اور ہائی سکولوں کے اساتذہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق مڈل اور ہائی سکولوں کے اساتذہ کی نہالان پارک میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت نوروز مری منعقد ہوا جس میں کوہلو ، میوند ، گرسنی ، تمبو ، سفید ،اور دیگر علاقوں کے اساتذہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں تین ماہ سے بند تنخواہوں کے بارے میں سخت فیصلے کئے گئے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ حکام بالاسے بار ہا نوٹس لینے کا مطالبہ کرنے کے باوجود تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنا سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ اگر فی الفور تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گے اور علامتی بھوک ہڑتال اور پورے بلوچستان میں احتجاج کرے گینے کہا کہ اگر فی الفور تنخواہیں نہ کی گئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گے اور علامتی بھوک ہڑتال اور پورے بلوچستان میں احتجاج کرے گے