کوئٹہ: میٹروپولٹین کے متحدہ و اپوزیشن کے کونسلروں نے کہا ہے کہ مےئر کوئٹہ اور ان کا ٹولہ کرپشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے بجٹ جون کے بجائے آج پیش کررہاہے اپوزیشن کوئٹہ کے عوام کی ٹیکس کی رقم حاصل ہونیوالی رقوم کی ایک پائی پائی کا محافظ بنے گی بجٹ اجلاس کے دوران تمام وہ قانونی ذرائع اپنائے جائینگے جس سے بجٹ کو منظور ہونے سے روکا جاسکے اور آج بجٹ اجلاس میں اپوزیشن عوام کے مفادات کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بجٹ کی منظوری نہیں ہونے دیگی‘ ‘یہ بات اپوزیشن لیڈر محمد رحیم کاکڑ‘میٹروپولٹین میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر اسلم رند‘بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر جمال لانگو‘ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل ‘سکینہ مینگل اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر یحییٰ ناصر‘فاروق لانگو‘نسیم اچکزئی ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے‘انہوں نے کہاکہ میٹر پولٹین کارپوریشن نے پچھلے بجٹ کے ایک ارب 21کروڑ کی رقم میں سے 72کروڑ تنخواہوں اور عوامی اسکیمات کے نام پر خرچ کیے جبکہ باقی رقم کہاں خرچ ہوئی یہ بات میٹروپولٹین کارپوریشن کے ذمہ دار بتانے میں ناکا م ہے‘ انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق میٹروپولٹین ہر سال جون میں بجٹ پیش کرتا ہے لیکن بدقسمتی اور کرپشن کے راستے ہموار کرنے کیلئے مےئر کوئٹہ نے جون کا بجٹ آج 28دسمبر کومیٹروپولٹین کے کونسل میں پیش کررہا ہے اپوزیشن نے اس بارے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہے اس بارے میں کرپشن ہونے دینگے اور نہ ہی خود کرپشن کا حصہ بنیں گے انہوں نے کہاکہ مےئر کوئٹہ نے اپنی اکثریت کھو چکا ہے اپنے ساکھ دوبارہ بحال کرنے کیلئے راتوں رات لوگوں کے گھر جا کر ان کو خرید رہے ہیں اور فی کونسلر کو ایک کروڑ روپے ترقیاتی مد میں اسٹام پیپر پر جاری کرنے کی بھی اقدامات شروع کیے ہیں جو کہ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے انہوں نے کہاکہ میٹروپولٹین کے قانون میں ہے کہ خسارہ بجٹ نہیں بنایا جاسکتا ہے لیکن مےئر نے خسارہ بجٹ سے بھی گریز نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ مےئر گزشتہ دو سالوں سے منتخب نمائندوں کی بجائے پارٹی سے تعلق رکھنے والے مخصوص کرپشن زدہ لوگوں کو فنڈز فراہم کررہی ہے عارضی ملازمین کیلئے ایک دفعہ بجٹ میں 25کروڑ بعد میں18کروڑ شامل کیے اسی طرح صفائی کی مد میں 92کروڑ اور جب معلوم کیا تو ایک ارب 21کروڑ میں 72کروڑ تنخواہوں کی مد میں خرچ کیا باقی رقم خرد برد کرکے صرف کاغذی کارروائی سامنے لائی گئی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اس سلسلے میں خاموشی اختیار نہیں کریگی بلکہ خود بھی احتساب کیلئے تیار ہے اور کرپشن زدہ لوگوں کو بھی عوامی طاقت کے ذریعے احتساب کے سامنے لائینگے انہوں نے کہاکہ مےئر کوئٹہ نے کوئٹہ شہر سے کچرہ نکالنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 300ٹن ظاہر کیا لیکن رقم700ٹن کے طور پر خرچ کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے تیاری کے ساتھ تعداد میں بھی اضافہ کیا اور ہماری تعداد اضافہ ہونے پر کرپش زدہ مےئر اور ان کی ٹولہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر ایک ہفتے میں تین دفعہ بجٹ تبدیل کیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوشت کی چوکیداری پر بلی کو تعینات کیا اسٹینڈنگ کمیٹی کے چےئرمین نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرکاری املاک پر قبضہ کرکے اب اخباری بیانات کے ذریعے وزراء اور سیکرٹریز کو بلیک میل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس صورت میں وزیراعلیٰ بلوچستان ‘چیف سیکرٹری بلوچستان میٹروپولٹین میں کرپشن کا نوٹس لیکر کارروائی کریں اور عوام کے نام پر آنیوالی رقم عوام پر ہی خرچ کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج بجٹ اجلاس میں اپوزیشن عوام کے مفادات کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بجٹ کی منظوری نہیں ہونے دیگی۔