|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2016

میلبرن: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔